اسرائیل کا ایران کے گرلزسکول پرحملہ،شہداکی تعداد85ہوگئی

ایران کے شہر مناب میں اسرائیل نے لڑکیوں کے سکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 85 ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شہرمناب میں لڑکیوں کے سکول کو نشانہ بنایا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں اسرائیل نے ایک گرلز سکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 53 طالبات شہید اور 63 زخمی ہوگئیں۔

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں سکول پر حملے سے شہدا کی تعداد 85 ہوگئی۔

ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شجرۂ طیّبہ سکول کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید ہوئیں۔سکول میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور شہر میں سکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی تمام جامعات تاحکم ثانی بند کردی گئیں۔

Back to top button