شوبز ستاروں کی کماؤ پوت بیویاں

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کچھ شادی شدہ جوڑے ایسے ہیں جن میں شوہروں کے مقابلے میں بیویاں زیادہ کماتی ہیں۔ آج ہم آپکو کچھ ایسی ہی ایکٹریسز کے بارے میں بتائیں گے جو اپنے شوہروں سے زیادہ کمائی کرتی ہیں۔
آج کی مقبول ٹی وی اداکارہ حرا مانی شوبز کی دنیا میں شادی کے بعد آئیں اور آتے ہی چھا گیئں۔ انہوں نے شہرت اور دولت دونوں سے رشتہ جوڑ لیا، انکے شوبز میں آنے سے پہلے انکے شوہر مانی کی آمدن کچھ اتنی خاص نہیں تھی لیکن پھر جب حرا مانی کو ایک کے بعد ایک کمرشلز اور ڈرامے ملنا شروع ہوئے تو جیسے انکی دنیا ہی بدل گئی، اب تو حرا کو صرف ایک لائن بولنے کے بھی لاکھوں ملنے لگے، سوشل میڈیا، ڈرامے، کمرشلز، ہوں یا میزبانی ہر طرف سے حرا کے پاس پیسے آنا شروع ہوگئے اور یوں مانی کی بیوی حرا مانی سے بھی زیادہ کمانے لگیں۔
اداکارہ ثنا تو شروع سے ہی شوبز میں تھیں لیکن شادی کے بعد ان کی گریس میں اور بھی اضافہ ہوا۔ انہوں نے ڈراموں اور کمرشلز سے کمانا شروع کردیا اور اتنا کمایا کہ دنیا حیران رہ گئی، فخر نے کبھی ثنا کو ان کے کام سے نہیں روکا کیوں کہ ایک تو ثنا کا ٹیلنٹ استعمال ہونا ضروری یے اور دوسرا اس سے اچھی خاصی کمائی بھی آجائے تو کس شوہر کو اچھا نہیں لگے گا۔
یوں تو اداکار اور میزبان یاسر حسین بھی انڈسٹری میں اچھا خاصا کماتے ہیں لیکن ان کی بیگم اقراء عزیز نے بہت ہی کم عمری میں ٹاپ کلاس اداکاراؤں میں اپنی جگہ بنالی ہے اور خوب پیسے بھی بنا رہی ہیں، اقرا ایک انسٹا پوسٹ کے بھی تین سے چار لاکھ لیتی ہیں اور ڈراموں اور کمرشلز کا تو کوئی حساب ہی نہیں، ان کی کمائی کا اندازہ تو خود شاید ان کو بھی نہیں اور ان کا مستقبل بھی کافی شاندار لگتا ہے۔
اپنے مارننگ شو سے ہر مہینہ قریب چالیس لاکھ روپے کمانے کی وجہ سے اس وقت ندا یاسر کو نمبر ون کماؤ پوت بیگم کا ٹائٹل دیا جا سکتا ہے، انکے شوہر اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز بھی دونوں ہاتھوں سے کما رہے ہیں لیکن جو کمال ندا کے ہاتھوں میں ہے وہ ابھی ان کے پاس نہیں۔ ندا خوبصورت ہیں، ایکٹنگ بھی خوب کرتی ہیں اور اپنے مارننگ شو کی میزبانی بھی زبردست کرتی ہیں۔

