انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ماڈل

انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ماڈل
صدف کنول کا شمار پاکستان کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے جو ہر فیشن ڈیزائنر کی پہلی پسند ہوتی ہیں اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر بھی باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
وہ پہلی پاکستانی ماڈل بن چکی ہیں جنہیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 10 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔
لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے والی ماڈل نے اس خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور اپنے مداحوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔
https://www.instagram.com/p/B181a_qg56z/?utm_source=ig_embed
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ایک سچا پیار ہونا لاکھوں فالوورز سے بہتر ہے‘۔
خیال رہے کہ صدف کنول 2014 سے پاکستانی فیشن انڈسٹری کا اہم حصہ بنی ہوئی ہیں۔
وہ پاکستان کے کامیاب ڈیزائنرز کے فیشن شوز میں شو اسٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ صدف کنول نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ چند فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کی۔ انہوں نے 2017 کی فلم ’بالو ماہی‘ میں اہم کردار نبھایا تھا، جبکہ اس ہی سال وہ کامیاب فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں ایک گانے میں جلوہ گر ہوئیں۔ صدف کنول نے گزشتہ سال سامنے آئے ڈرامے ’الف‘ میں بھی اہم کردار نبھایا۔ وہ نامور اداکارہ سمیعہ ممتاز اور ندا ممتاز کی بھانجی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/BzusZ70gYv2/?utm_source=ig_embed
صدف کنول کو اکثرو بیشتر اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
گزشتہ سال سوشل میڈیا پر صدف کنول پر اداکارہ سائرہ اور اداکار شہروز سبزواری کے درمیان علیحدگی کرانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا تاہم صدف نے اس پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔
صدف کنول اور شہروز سبزواری نے گزشتہ سال ایک ایوارڈ شو میں پرفارم کیا تھا جس کے بعد سے ان دونوں کے افیئر کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button