پاکستان کے3ٹیلی کام آپریٹرز کو فائیو جی سپیکٹرم لائسنس جاری

پاکستان کے تین ٹیلی کام آپریٹرز کو فائیو جی سپیکٹرم لائسنس جاری کردیے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید انقلابی دورمیں فائیوجی اسپیکٹرم سے متعلق شانداراقدام کیا گیا۔

شبہازشریف کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ صنعت، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کے ہر کونے،گاؤں اور دیہاتوں میں ٹیکنالوجی لے کر جائیں گے۔فائیوجی اسپیکٹرم کے لائسنس کی نیلامی انتہائی شفاف طریقے سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ  فائیو جی کے حوالے سے درپیش قانونی چیلنجز کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ماضی میں قانونی طور پر بڑی رکاوٹیں تھیں، اعظم نذیرتارڑ نے لیگل چیلنجز سے متعلق بہترین تعاون کیا۔

Back to top button