تربت میں نامعلوم افراد کی ایک گھر پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

تربت میں نامعلوم افراد کی ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تربت کے علاقے بلیدہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود 6 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ نامعلوم فائرنگ کرنے والوں کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
