معمرشخص کےپتےسے6ہزارپتھرنکل آئے

بھارت میں ڈاکٹروں نےکامیاب آپریشن کرکے70 سالہ شخص کے پتےسےحیران کن طور پر6 ہزار سے زائد چھوٹے پتھرنکل آئے۔
راجستھان کے شہر کوٹا میں70سالہ مریض کو کئی عرصے سےپیٹ میں درد کی شکایت تھ۔اکثر معمولی دوا کے بعد یہ تکلیف کم ہوجاتی تھی۔
گزشتہ ہفتے 70سالہ بزرگ کی تکلیف میں شدت آئی تو انہوں نے بڑےاسپتال میں چیک اپ کروانےکافیصلہ کیا۔
الٹرا ساؤنڈ سےڈاکٹروں کومعلوم ہوا کہ مریض کےپتے میں کئی پتھرموجود ہیں۔ اس وجہ سےانکے پتےکاسائز دوگنا ہوگیا۔ڈاکٹروں نےفوراً سرجری کرن کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں نےجب آپریشن کیا تو حیران کن طور پر مریض کےپتے سے6 ہزار سے زائد پتھرنکلے۔
ڈاکٹروں کا کہناہےکہ یہ حیران کن ہے۔پتے میں اتنی تعداد میں پتھر مریض کو شدید نقصان پہنچا سکتے تھے۔مریض کینسر کا شکار بھی ہو سکتا تھا۔آپریشن میں صرف 30 منٹ لگے لیکن اسپتال کے عملے کو پتھر گننے میں کم از کم ڈھائی گھنٹے کا وقت لگا۔
40سال پرانا محفوظ شدہ سکہ نیلامی کیلئے پیش کردیاگیا
آپریشن کےبعد مریض کواگلےدن ڈسچارج کردیا گیا تھا اوروہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
