بنوں سےمغوی7پولیس اہلکاربازیاب

خیبرپختونخوا کےضلع بنوں میں گزشتہ روزاغوا ہونےوالے7پولیس اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔
گزشتہ روز بنوں کےدورافتادہ پہاڑی علاقےاحمد زئی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد نے روچہ چیک پوسٹ سےپولیس اہلکاروں کواغوا کیا تھا۔
بنوں کےڈسٹرکٹ پولیس آفیسرضیاالدین احمد نےبتایا کہ تمام7پولیس اہکار بحفاظت واپسی آگئےہیں۔
ڈی پی او ضیاالدین احمدکا مزید کہناتھا کہ مقامی عمائدین کےذریعے دباؤبڑھانے اور پولیس کےسرچ آپریشن کی وجہ سےاہلکاروں کی بحفاظت بازیابی میں مدد ملی۔
قبل ازیں ایک عہدیدار نےبتایا تھا کہ گزشتہ روز حملےکےدوران عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ پر دھاوا بولا تھا اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔
عہدیدارکے مطابق مسلح افرادنےپولیس اہلکاروں سےاسلحہ بھی چھین لیا تھا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقےمیں پہنچ گئی تھی اور انہوں نے دور افتادہ اورپہاڑی علاقے میں اہلکاروں کی بازیابی کےلیےسرچ آپریشن شروع کیا تھا۔روچا چیک پوسٹ شمالی وزیرستان کےساتھ سرحد اور ضلع بنوں میں اوتمانزئی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے کے دوران ملک میں سیکیورٹی فورسز،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر خاص طورپر صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حملوں میں اضافہ ہواہے۔15نومبر کو صوبہ بلوچستان کےضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملےمیں7سیکیورٹی اہلکارشہید اور15 زخمی ہوگئے تھے۔
