پنجاب سے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7دہشت گرد گرفتار
پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں راولپنڈی،سرگودھا،بہاولپور،پاکپتن،ساہیوال میں کی گئیں۔بہاولپور سے کالعدم ٹی ٹی پی کااہم کمانڈر سلمان گرفتارہوا،دہشت گردوں سے بارودی مواد،اسلحہ ،خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔دہشت گرد اہم تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔
ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 1136کومبنگ آپریشنزکے دوران 132مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیاہے۔