7الفاظ پرمشتمل استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں ایک ملازم نے صرف 7 الفاظ پر مشتمل استعفی دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
کمپنیاں تبدیل کرتے وقت یا نوکری چھوڑتے وقت ایک لازمی امر استعفیٰ کا رسمی لیٹر جمع کرانا ہے۔ عام طور پر استعفے میں ملازمین آجروں اور ساتھیوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان استعفوں میں اکثر رابطے میں رہنے کے وعدے اور بعض اوقات مستقبل میں تعاون کی دعوت بھی شامل ہوتی ہے۔اگرچہ بہت سے لوگ اپنے استعفے کے خطوط کو مختصر رکھتے ہیں، لیکن حالیہ ایک غیر معمولی استعفیٰ سامنے آیا ہے جو ناقابلِ یقین حد تک مختصر ہے۔
حال ہی میں ایک ملازم نے اپنے استعفے میں زیادہ براہ راست اور غیر روایتی نقطہ نظر کا انتخاب کیا۔ اس کا استعفیٰ صرف سات الفاظ پر مشتمل تھا جس میں لکھا تھا کہ خیرات کا حساب و کتاب کرنے کا کام میرے لائق نہیں ہے۔ میں نوکری چھوڑتا ہوں۔استعفے میں موجود یہ دو ٹوک بیان کسی خوشامد، جواز یا اظہار تشکر سے خالی تھا۔