8سالہ بچی نے کم عمر ڈرون ویڈیو گرافرکااعزاز نام کرلیا

ایک 8 سالہ امریکی بچی نے دنیا کی سب سے کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ لوئیسا روئیرانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل اور ایوارڈ اپنے نام کر کے دنیا کی سب سے کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر بن گئی ہیں۔

لوئیسا کا یہ سفر اس وقت شروع ہوتا ہے جب انہوں نے دنیا کے متعدد ممالک کا سفر کیا جیسے یورپ، جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا۔ ان دوروں پر وہ ہمیشہ اپنے ساتھ ڈرون لے جاتیں اور ویدیوز ریکارڈ کرتیں۔کلاس ٹیچر نے انہیں فلم فیسٹیولز میں اپنی ویڈیوز کی نمائش کرانے کی ترغیب دی۔ لوئیسا نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ مجھے تحفے میں ڈرون لینا پسند ہے کیونکہ مجھے سائنس سے بہت لگاؤ ہے اور یہ دنیا کو ایک مختلف نقطہ نظر سے دیکھنے کا موقع دیتا ہے۔

Back to top button