8فروری کو 2حلقوں سے اکثریت سے جیتیں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ 8فروری کو قلم دوات پر2حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے۔

سابق وزیر شیخ رشید کا عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ راولپنڈی کے لوگ جانتے ہیں خدمت کس نے کی۔چلہ کاٹا ،قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔پنڈی کی عزت پرحرف نہیں آنے دیااب ووٹ ڈالنا آپ کا کام ہے۔باربارکہتا ہوں کسی کیخلاف پریس کانفرنس نہیں کی۔اگر گرفتارہوا تو میں اور راشد شفیق جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

Back to top button