تنزانیہ میں مشتبہ ماربرگ وائرس سے8 افراد ہلاک

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں مشتبہ ماربرگ وائرس سے8افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کےمطابق تنزانیہ کےکاگیرا ریجن میں ماربرگ وباکے پھیلاؤ سے 8 افراد ہلاک ہوئے،ممبر ممالک کووبا سےمتعلق آگاہ کر دیا ہے۔
چیف ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہناہے کہ تنزانیہ میں ماربرگ کے9 کیس رپورٹ ہو چکےہیں جبکہ 8 ہلاکتیں شامل ہیں، خدشہ ہے آئندہ دنوں میں مزید کیسز سامنے آئیں گے۔عالمی ادارہ صحت نے تنزانیہ حکومت اور متاثرہ کمیونیٹیز کو مدد کی پیش کش کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ماہ قبل روانڈا میں بھی اسی وبا سے15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ ماربرگ ایک انتہائی متعدی ہیمرج بخارکا سبب بنتا ہے،یہ پھل کھانے والی چمگادڑوں سے پھیلتا ہے۔ ماربرگ ایبولا جیسےوائرس کےخاندان سے تعلق رکھتا ہے۔
