دل کی اچھی صحت کیلئےہررات9گھنٹے نیندضروری قرار

ماہرین صحت نے دل کی اچھی صحت کیلئےہررات 7سے9گھنٹےنیندکوضروری قرار دیدیا۔
اگر آپ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اچھی نیند کو یقینی بنانا ضروری ہے۔مگر اس کے لیے نیند کا دورانیہ، بستر پر لیٹنے کے بعد سونے اور نیند کے حوالے سے اطمینان کے اظہار جیسے عناصر کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں حالیہ تحقیقی شواہد کا جائزہ لیا گیا اور یہ جاننے کی کوشش کی گئی نیند اور کارڈیو میٹابولک صحت کے مختلف عناصر جیسے جسمانی چربی، بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان کیا تعلق موجود ہے اور اچھی نیند کس طرح جسمانی اور دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
تحقیق کے مطابق امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچنے کے لیے بالغ افراد کو ہر رات 7 سے 9 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس طرح وہ ڈپریشن، دماغی تنزلی، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر جیسے مسائل کا خطرہ بھی کم کرلیتے ہیں۔