9 مئی واقعات میں فیض حمید نے عمران خان کے ملوث ہونے کے ثبوت دیے تھے، فیصل واؤڈا

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کےذمے دار عمران خان ہیں،جب عدالتوں میں میرے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہوں تو میں قانون اورجمہوریت کا علمبردار نہیں بن سکتا،میں نےکچھ عرصہ قبل بتایاتھاکہ عمران خان کےقریبی ساتھی فیض حمید نے 9 مئی کی توڑ پھوڑ میں عمران خان کےملوث ہونےکےثبوت دیےتھے۔

عمران خان نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کرلیا

 

عمران خان نےاعتراف کیا ہےکہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو جانےکاکہا تھا۔ماضی میں ن لیگ،پی پی،جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے بھی اسٹیبشلمنٹ کا مقابلہ کیا تاہم وہ سب اسٹیبشلمنٹ کےساتھ بات چیت کےلیے بیٹھ گئے،جب ان سے پوچھاگیا کہ کیا فیض حمید نے 9 مئی کو جی ایچ کیو کےسامنے احتجاج کرنےکا مشورہ دیا تھا، فیصل واؤڈا نےجواب دیا یہ فیض حمید کامشورہ نہیں تھاتاہم عمران خان اس سارے کھیل کاحصہ تھے۔

Back to top button