کراچی ایئرپورٹ،بھیک کیلئےسعودی عرب جانے والے 900 پاکستانی پکڑے گئے

رمضان المبارک میں بھیک مانگنے کیلئےسعودی عرب جانے والے 900 پاکستانیوں کو روانگی کے عین وقت روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر منتظر مہدی نے بتایا کہ ایف آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران بھیک مانگنے کیلئےسعودی عرب جانےوالے مختلف گداگروں کےخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف کراچی ایئرپورٹ پر ہی 900 کے قریب ایسے افراد کو روانگی سے روکا گیا جو سعودی عرب بھیک مانگنے کیلئےجارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پرانٹیجیلینس کا غیرمعمولی نظام قائم کرنے کے علاوہ مشکوک افراد کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

Back to top button