خیبرپختونخوامیں ایک سال کے دوران 955دہشت گرد ہلاک

رواں سال کے دوران خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی کے مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 955 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

سی پی او خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشنز میں 423 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 532 دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران 33 اہم دہشتگرد کمانڈر بھی مارے گئے۔

اہم اضلاع میں دہشتگردی مخالف کارروائیوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی اور جنوبی وزیرستان، اور خیبر میں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ کرم، اورکزئی اور ڈی آئی خان میں بھی درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آپریشنز میں مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جسے مزید تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیے جانے کا خدشہ تھا۔

Back to top button