9PS شکارپورضمنی الیکشن : آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی

پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں ایک سنگین غلطی سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ابتدائی نوٹیفکیشن میں واضح غلطی موجود تھی۔ نوٹیفکیشن میں آغا شہباز درانی کے والد آغا سراج درانی کا نام والد کے خانے کے بجائے شوہر کے خانے میں درج کر دیا گیا تھا۔
میڈیا میں معاملہ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آغا شہباز درانی کی کامیابی کا درست نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
