عید کے لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال

ایک ہفتے سے زائد کے لاک ڈاؤن کے بعد پیر سے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔
دوسری جانب سے چین سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی مزید 12 لاکھ خوراکین بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عوام پر زور دیا ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ویکسین لگوائیں۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 232 افراد وائرس سے متاثر پائے گئے جب کہ 74 دم توڑ گئے جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 68 ہزار 223 رہ گئی ہے۔ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو 17 مئی سے بحال ہونا تھا لیکن اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والی دکانوں کے علاوہ تمام مارکیٹس اور دکانیں رات 8 بجے بند ہوجائیں گی۔ اسی طرح سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی معمول کے اوقات کے تحت کام شروع ہوگیا ہے البتہ 50 فیصد افرادی قوت کے گھروں سے کام کرنے کی پابندی نافذ العمل رہے گی۔ اس کے علاو 19 مئی تک تمام انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی برقرار رہے گی تاہم کھانا خرید کرکے لے جانے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل این سی او سی نے اعلان کردہ تاریخ یعنی 17 مئی کے بجائے 16 مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب چین سے سائینوویک ویکسین کی 10 لاکھ جب کہ کین سینو کو ایک لاکھ 95 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچیں۔ وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ویکسین حکومت نے خریدی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہمیں آئندہ آنے والے ہفتوں میں بھی بڑی تعداد میں ویکسینن کی خوراکیں ملیں گی اور امید ہے کہ 30 جون سے قبل کوویکس کے ذریعے بھی لاکھوں خوراکیں آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button