انگلینڈ: اسرائیل کیخلاف مظاہرہ کرنے والے ڈرون بنانے والی فیکٹری کی چھت پر چڑھ گئے

انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں اسرائیل کیخلاف مظاہرہ کرنے والے ڈرون بنانے والی فیکٹری کی چھت پر چڑھ گئے۔
فیکٹری کی چھت پر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری میں وہ ڈرون تیار ہوتے ہیں جو غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔ فیکٹری کے باہر بھی احتجاج کرنے والے موجود ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیلی کمپنی کی شاخ ہے اور یہاں وہ ڈرون تیار ہوتے ہیں جن سے غزہ پر بمباری کی جاتی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیکٹری کے دروازوں پر زنجیریں ڈال دی ہیں اور پروڈکشن روک دی ہے۔ مظاہرین کمپنی کو بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ پولیس ان سے مذاکرات کررہی ہے۔