آمنہ الیاس کک مارنے والے لڑکے کو سامنے لے آئیں

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اس شخص کو سامنے لے آئیں جنہیں انہوں نے کچھ دن قبل نشانے بازی کرتے وقت سر پر پاؤں دے مارا تھا۔اداکارہ نے 28 اگست کو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں ایک مرد کے سر پر رکھے ہوئے ’سیب‘ کو پاؤں سے نشانہ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کا پاؤں نشانے کو لگنے کے بجائے مرد کے چہرے پر لگ گیا تھا، جس وجہ سے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔لوگوں کی تنقید کے بعد اب اداکارہ اس شخص کو سامنے لے آئیں، جس کے سر پر انہوں نے پاؤں مارا تھا۔اداکارہ نے 5 ستمبر کو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اس لڑکے کے ساتھ بیٹھی دکھائی دیں، جن کے سر پر انہوں نے ’سیب‘ رکھ کر نشانے بازی کی پریکٹس کی تھی۔

https://www.instagram.com/tv/CTb8P66IMTM/?utm_source=ig_web_copy_link

ویڈیو میں لڑکے نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ لات پڑنے کے بعد وہ ایک ہفتے تک ہسپتال میں رہے اور انہیں کافی درد ہوا۔ویڈیو میں لڑکے کو شرارتی انداز میں آمنہ الیاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ پڑھے لکھے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم غریب ۔۔۔ اور پھر انہیں ہسنتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

لڑکے نے اداکاری کرنے کے انداز میں کہا کہ پچھلے ایک ہفتے میں دوسرے لوگوں نے ان کی جتنی مشہوری کی، اتنے اگر انہیں پیسے دے دیے جاتے تو ان کا بھلا ہوجاتا۔ساتھ ہی انہوں نے مزاحیہ انداز میں مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ اتنی ناانصافی ہوئی ہے، اس لیے اب انہیں شوبز میں متعارف کرایا جانا چاہیے۔

ویڈیو میں لڑکے نے یہ بھی واضح کیا کہ لوگوں نے انہیں ’لات’ پڑنے کے بعد یہ کیوں سوچا کہ وہ آمنہ الیاس کے ملازم ہیں؟ میں ان کا بھائی، بھانجا اور بھتیجا بھی ہو سکتا ہوں؟لڑکے نے کہا کہ ان کی سانولی رنگت دیکھ کر انہیں ملازم سمجھا اور کہا گیا۔ویڈیو کے آخر میں انہوں نے آمنہ الیاس کو ’خالہ‘ بھی بلایا، جس کے بعد اداکارہ بھی مذکورہ معاملے پر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ دنیا بھر میں اداکار ریہرسل کرتے ہیں، جس دوران کبھی کبھی حقیقت میں تھپڑ لگ بھی جاتا ہے تو کبھی ایسا نہیں ہوتا مگر ایسی باتیں عام لوگ نہیں سمجھیں گے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’سیب‘ رزق ہے اور اس کی بے حرمتی کرنا اچھی بات نہیں ہوتی، ویڈیو کے آخر میں آمنہ الیاس نے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی۔

Related Articles

Back to top button