جویریہ عباسی کا طلاق کے 15سال بعد دوسری شادی کا فیصلہ؟

معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے طلاق کے 15 سال بعد دوسری شادی کا اشارہ دے دیا،معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے۔

جویریہ عباسی نے مختلف تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں ایک ہاتھ اداکارہ کا ہے جس میں منگنی کی انگوٹھی ہے جبکہ دوسرا کسی مرد کا ہاتھ ہے۔اداکارہ نے اپنی ہاتھوں میں ہاتھ تھامے مذکورہ ویڈیو پر مشتمل پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بگننگ‘ یعنی ’آغاز‘ اور ساتھ ہی نیلے رنگ کا دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

جویریہ عباسی کی پوسٹ منظر عام پر آتے ہی ان کی بہن انوشے عباسی، بیٹی عنزیلہ عباسی سمیت دیگر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی خوشی میں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اس پوسٹ پر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی خوشخبری سُنانے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ان کی بیٹی انزلہ عباسی نے بھی والدہ کی اس ویڈیو پر کمنٹ کیا اور اسے پیارا قرار دیا۔دوسری جانب اداکارہ جویریہ عباسی نے بھی لوگوں کی مبارکبادیں وصول کیں اور سوشل میڈیا پیجز کی منگنی کی خبروں کو انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا۔

دوسری طرف انسٹاگرام پر شوبز کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والے معروف بلاگر پیج عرفانستان نے اپنی پوسٹ بتایا کہ جویریہ عباسی بہت جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی تھی جس میں شمعون عباسی نے شرکت نہیں کی تھی۔اداکار سے سوالات بھی کیے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ جس پر اداکار نے ایک متنازع پوسٹ شیئر کی جس سے متعلق قیاس آرائیاں کی گئیں کہ یہ پوسٹ شمعون عباسی نے اپنی بیٹی اور سابقہ اہلیہ کے لیے کی ہے۔شمعون عباسی نے بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ چند بے شرم لوگوں سے اپنے تعلقات توڑنے کی یاد دہانی کروا رہا ہوں، میں نہ کبھی ایسے بے حیا اور بے شرم لوگوں سے کوئی تعلق رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا۔اداکار نے مزید لکھا تھا کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے مگر میری مرضی ایسے افراد سے دوری اختیار کرنے میں ہی ہے، کچھ باطنی زخم آپ کی روح کو تکلیف پہنچانے سے بچا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

یاد رہے کہ پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد شمعون عباسی نے مزید تین شادیاں کیں، اداکار نے دوسری شادی حمیمہ ملک سے کی جو صرف ایک سال چل سکی، پھر تیسری شادی جویریہ رندھاوا سے کی۔تیسری شادی میں بھی ناکامی کے بعد، شمعون عباسی نے چوتھی شادی شیری شاہ کے ساتھ کی۔

Related Articles

Back to top button