سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا800روپے کمی کے بعد 2لاکھ 39ہزار200روپے کاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت 686روپے کمی سے 2لاکھ 5ہزار75روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2ہزار 620پرمستحکم رہی۔

  دوسری جانب  عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2312 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

Related Articles

Back to top button