چوزے کی مارکیٹ کریش،مرغی کے گوشت کی قیمت گر گئی

 چوزے کی مارکیٹ کریش ہونے سے مرغی کے گوشت کی قیمت کم ہو کر فی کلو 430روپے تک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل 780روپے کلو فروخت ہونیوالا مرغی کے گوشت کی قیمت  میں فی کلو 350روپے کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق فارمرز نے چوزہ افغانستان سمگلنگ کرنے کی خبریں پھیلا کر چوزہ کی مصنوعی قیمت میں اضافہ کر دیا تھا۔ حکومت کے چوزے کے افغانستان سمگلنگ کی پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے سے چوزے کی مارکیٹ گرنے کا سبب بنی۔ چوزے کی پیداوار زیادہ اور طلب کم ہونے سے بھی چوزے کی قیمت کم ہوئی پنجاب میں چوزے کی بڑی تعداد کی وجہ سے فارمر سستے داموں چوزہ فروخت کر رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب میں چوزے کا سٹاک زیادہ ہونے کی  وجہ سے فارمر سستے داموں چوزہ فروخت کر رہے ہیں۔مرغی کے چوزے کی قیمت میں 160روپے تک کمی ہوگئی۔ایک چوزے کی   قیمت 230روپے سے کم ہوکر 70 روپے ہوگئی۔

مرغی کے آج کی گوشت کی قیمت 430 روپے ہوگئی۔چند روز قبل مرغی کے گوشت کی قیمت 780روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button