پاکستان ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستانی فٹ بال ٹیم نے ساف فٹ بال اندر 19 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

نیپال میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان میچ 1-1 سے برابر ہوگیا۔ میچ کے برابر ہونے کے ساتھ ہی قومی انڈر 19 ٹیم نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

مالدیپ کی جانب سے واحد گول کپتان شانان رشید نے 39ویں منٹ میں کیا جبکہ پاکستان کے شاہ جہاں نے گول کر کے مقابلہ برابر کیا، خیال رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 27 ستمبر سے ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button