Facebook خبردار!مطلوبہ سیٹنگ نہ کرنے پر فیس بک اکائونٹ بند ہوجائیگا

کیا آپ کو فیس بکFacebook پر ایک نیا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جس میں 15 اکتوبر 2021 تک ایک مخصوص سیٹنگ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے پر اکاؤنٹ کو لاک کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے؟

درحقیقت یہ نوٹیفکیشن فیس بک کے لگ بھگ تمام ایسے صارفین کو بھیجا گیا ہے جن کے فرینڈز اور فالوورز کی تعداد کافی زیادہ ہے اور انہیں فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے ، فیس بک پروٹیکٹ کو 15 اکتوبر 2021 تک ٹرن آن کرلیں اگر ایسا نہیں کرتے تو اکاؤنٹ کو اس وقت تک کے لیے لاک کردیا جائے گا جب تک سیٹنگ ان ایبل نہیں کرتے۔

اکثر افراد کو اس نوٹیفکیشن کی سمجھ نہیں آئی اور ہاں اس کا تعلق ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کے ٹرن آن یا آف ہونے سے نہیں بلکہ اس کے لیے الگ سے سیٹنگ میں جاکر اسے ان ایبل کرنے کی ضرورت ہے۔

کمپنی کے مطابق اکاؤنٹ کے لیے فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ تک فیس بک کے اوسط صارف کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کی رسائی کا امکان ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہیکرز اکثر ایسے اکاؤنٹس کو ہدف بناتے ہیں جن کے بہت زیادہ فالوورز ہوں، اہم پیجز چلارہے ہوں یا کمیونٹی میں کسی قسم کی اہمیت حاصل ہو۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کے دفاع کے لیے ہی ایڈوانسڈ سیکیورٹ پروگرام کو ان ایبل کرنے کی ضرورت ہے۔اس کو ان ایبل کرنے کے لیے فیس بک اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی پر کلک کریں۔

Related Articles

Back to top button