صدرکا نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کیلئے شہبازشریف کوخط

صدر مملکت عارف علوی نے کہا نگران وزیراعظم کا نام تجویزکرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبا زشریف کو خط لکھا دیا۔

خط میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو نگران وزیراعظم کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرنا ہے، قائد حزب اختلاف جسٹس (ر) گلزار احمد کی نامزدگی سے اتفاق کریں یا کسی مناسب شخص کا نام تجویز کریں۔

خط کے متن کے مطابق اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل 8 رکن کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرے گی اور نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

صدر نے کہا قائد حزب اختلاف آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت 6 اپریل تک اطلاع دیں‘، مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے پر نگران وزیراعظم کی تقرری آئین کے مطابق ہوگی۔

یاد رہےکہ جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو عہدے سے ریٹائر ہوئے اور اب پی ٹی آئی نے ان کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔

سپریم کورٹ آئینی خلاف ورزی کو جائز قرار نہیں دے گی

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

Related Articles

Back to top button