کورونا: چھٹی لہرکا خطرہ،ایک جاں بحق،541 نئےکیسزرپورٹ

ملک بھر میں کورنا کی چھٹی لہر کا خطرہ بڑھتا جار ہارہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق،100 مریضوں کی حالت تشویش ناک اور 541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ پانچ صفر ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ سو اکتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پندرہ ہزار چار سو باسٹھ ٹیسٹ کئے گئے۔ملک بھر میں کورونا سے متاثر 100

اسحاق ڈار کی جلد واپسی کا راستہ کافی حد تک ہموار ہو گیا

مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مہلک وائرس نے ایک اورمریض کی جان نگل لی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں کورونا وائرس کے 9 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد وبا کے پھیلائو کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کے نو نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور وائرس کے پھیلائو کی شرح 2.91 ہو گئی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 35,540 ہے۔

Related Articles

Back to top button