بھارت:بارشوں، سیلاب کے سبب5 لاکھ افراد کی نقل مکانی

بھارت کی ریاست آسام میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے سبب 5 لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے ہیں ، جبکہ ان طوفانی بارشوں کے باعث آنیوالے سیلاب میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیا کے بڑے دریاؤں میں سے ایک براہما پتر کے بپھرنے سے اس کے قریب واقع ایک ہزار 500 دیہات بہہ گئے اور یہ دریا بھارت کے پڑوسی ممالک بنگلادیش سے تبت تک بہتا ہے، مسلسل بارش نے بیشتر نا ہموار ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، بارش سلسلہ آج بھی جاری ہے، یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ڈ یپ فیک ویڈیوز جمہوریت کے لیے خطرہ کیسے؟

ریاست آسام کے وزیر برائے آبی وسائل پجوش ہزاریکا نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ’تیز بارشوں کے بعد سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیلابی حالات ہر گھنٹے میں تبدیل ہورہے ہیں، گزشتہ 3 روز کے دوران مختلف واقعات میں 7 افراد ڈوب چکے ہیں۔ وزیر صحت کِشاب مہانتا کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی کے اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع ہوجائی 2 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ریاستی حکام کے مطابق براہما پترا میں پانی کی سطح مزید بڑھنے کا امکان ہے، آسام کے رونیو کے وزیر جوگن موہن کا کہنا ہے کہ ’ حالات انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں، ضلع ڈیما ہساؤ شدید متاثر ہوا ہے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے سبب زمینی راستہ منطقع ہوگیا ہے۔

یہ بھی یاد ہے کہ بھارتی شہر اور خاص طور دارالحکومت نئی دہلی گرمی اور ہیٹ ویو سےجھلس رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button