عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس اپریل میں شادی کرلیں گے

معروف بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ دونوں بالآخر اسی اپریل کے مہینے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اگلے 15 روز کے اندر رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں، ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی تھی۔

دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق کئی بار خبریں پھیلیں اور ابتدائی طور پر 2019 میں خبریں آئیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

تاہم ایسا نہ ہوسکا لیکن بعد ازاں کئی شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا کیونکہ اس دوران رنبیر کپور کے والد اداکار رشی کپور کا کینسر کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔
پچھلے سال بھی کئی شوبز شخصیات نے کہا کہ دونوں 2021 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
تاہم مسلسل چند سال سے ان کی شادی مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوتی رہی اور دونوں نے کبھی اس معاملے پر کھل کر کوئی بات بھی نہیں کی۔ اس سے پہلے رنبیر کپور بالی ووڈ کی کئی ٹاپ اداکاراوں کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھا چکے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ سیریس ہیں۔

حال ہی میں رنبیر کپور نے پہلی بار بتایا تھا کہ وہ عالیہ بھٹ سے شادی کرنے جا رہے ہیں مگر انہوں نے شادی کی تاریخ نہیں بتائی تھی۔

اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں 15 دن کے اندر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپریل کے دوسرے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں جوڑے کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں دونوں کے قریبی رشتے دار اور دوست شرکت کریں گے۔

چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کس ایکٹرس سے شادی کرنیوالے ہیں؟

رپورٹ میں شادی کی تاریخ اور مقام نہیں بتایا گیا، تاہم دعویٰ کیا گیا کہ دونوں اپریل کے دوسرے ہفتے کے اختتام تک شادی کرلیں گے۔ اسی حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ رنبیر اور عالیہ 15 سے 20 اپریل کے درمیان شادی کرلیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور 13 اپریل تک شردھاکپور کے ہمراہ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں گے، جس کے فوری بعد وہ شادی کرلیں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ شادی کے فوری بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بقایا فلمز کی شوٹنگ بھی شروع کردیں گے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عالیہ بھٹ کے پڑدادا انہیں دلہن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ انکی پڑپوتی رنبیر کپور سے رشتہ ازداج میں بندھ جائیں۔

Alia Bhatt and Ranbir Kapoor will get married this April | video

Related Articles

Back to top button