وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

خیبر پختونخوا میں بھی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کراد ی۔
سردار بابک، خوش دل خان اور دیگراپوزیشن ارکان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد پر 20 سے زیادہ اراکین کے دستخط ہیں۔ پارلیمانی لیڈر اے این پی سردارحسین بابک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک جمع کرائی ہے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

Related Articles

Back to top button