سیاسی مداخلت سے انکار،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تبدیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سیاسی مداخلت کے غیر آئینی احکامات ماننے سے انکارکرنے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آج چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کوگورنر ہائوس طلب کیا گیا تھا، جہاں ان کے پہنچانے سے پہلے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، عبوری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی موجود تھے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس ملاقات میں چیف سیکرٹری اور آئی جی کو حکم دیا گیا کہ وہ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب تک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو غائب کر دیں جبکہ آئی جی اور چیف سیکرٹری نے یہ غیر آئینی احکامات مانے سے انکار کر دیا، جس پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو انہیں تبدیل کرکے اپنی مرضی کے افسر لگانے کیلئے مختلف نام بھیج دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئےآئی جی پنجاب کیلئے 3 نام وفاق کو بھجوا ئےگئے ہیں، نئےآئی جی کیلئےانعام غنی، عامر ذوالفقار اور فیاض دیو کےنام شامل ہیں جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کیلئے بھی 3نام وفاق کوبھیجےگئے ہیں، جن میں یوسف نسیم کھوکھر، طاہر خورشید اور عبداللہ سنبل کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے موجودہ آئی جی راؤ سردار کو 7 ستمبر کو تعینات کیا گیا تھا، آئی جی کی تبدیلی ہوئی تو پنجاب میں پونے 4سال میں 8 واں آئی جی تبدیل ہوگا۔

Related Articles

Back to top button