شہباز گِل، شہزاد اکبر، اعظم خان بغیر اجازت ملک سے نکلنا بند

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے روح رواں عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر اور شہباز گِل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر ،شہباز گل اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیا گیا جس کے بعد یہ بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے، ایف آئی اے کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف میں قومی اسمبلی سے استعفوں پر اختلافات

ڈی جی ایف آ ٓئی اے پنجاب زون ٹو محمد رضوان اور پی ٹی آئی کے ہیڈ آف سوشل میڈیا ارسلان خالدکا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ایف آئی اے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘انتقام، جھوٹ اور فریب کا انجام کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا’۔

Related Articles

Back to top button