اپنے گھر کے باہر مظاہرے کا سن کر جمائمہ کو پسو پڑ گئے


لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے بے لگام یوتھیوں کی جانب سے مسلسل مظاہروں کے بعد جب مسلم لیگ برطانیہ نے ردعمل میں اتوار کے روز جمائمہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تو کپتان کی پہلی اہلیہ کو پسو پڑ گئے اور اس نے وہی پرانا رونا دھونا شروع کر دیا کہ مجھے اور میرے بچوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ موصوفہ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسا لگتا میں لاہور میں رہتی ہوں اور 1990 والا ماحول واپس آ گیا ہے۔ جمائما نے کہا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے ہو رہے ہیں، میرے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ایک طوفان بدتمیزی برپا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ میں 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس آ چکی ہوں۔
اسکے ساتھ ہی جمائما نے پرانا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ جمائما نے ن لیگ کی طرف سے احتجاج کی کال کا پوسٹر بھی ٹویٹر پر شیئر کیا ،جس میں لندن میں جمائما کے گھر کے باہر 17 اپریل کو احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ پوسٹر پر عمران خان کیخلاف احتجاج کی کال کیساتھ اس کیلئے چینی چور ،آٹا چور ،زکوت خیرات چور اور فارن فنڈنگ چور جیسے القابات بھی لکھے گئے تھے ۔جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی جانب سے احتجاج کی کال کا حوالہ بھی دیا جس میں لکھا گیا ہے کہ اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔ تا کہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا برا چور اور کمینہ ہے۔ اس ٹویٹ کے بعد عابد شیر علی نے مسلم لیگ کے مظاہرے کی فری پبلسٹی کرنے پر جمائما کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں اور ان کے گھر کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان اکثر احتجاجی مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔ تاہم اپوزیشن کے ہاتھوں عمران خان کی چھٹی ہونے اور شہباز شریف کے نئے وزیر اعظم بن جانے کے بعد ان مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔
پچھلے اتوار کو ایسا ہی ایک احتجاج برطانیہ میں لندن کے پارک لین روڈ پر منعقد کیا گیا تھا۔ یہ وہی پارک لین روڈ ہے جہاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ یعنی سابق وزیراعظم نواز شریف کا گھر بھی واقع ہے۔لندن میں مقیم صحافیوں کے مطابق برطانیہ میں پی ٹی آئی نے لندن میں امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر وہ احتجاج کرنے نواز شریف کے ایون فیلڈ فلیٹس آگئے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے نہ صرف مظاہرہ کیا بلکہ گندی گالیوں پر مبنی نعرے بھی لگائے اور پوسٹرز بھی لہرائے جس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس لیے اتوار کے روز لندن میں جمائمہ خان کے گھر کے باہر مسلم لیگ نون کے ہزاروں کارکنان اکٹھے ہوکر مظاہرہ کریں گے۔ لندن میں مقیم لیگی رہنما عابد شیر علی کے مطابق ہم جمائما کے گھر جا کر عمران خان کے بچوں کو بتائیں گے کہ ان کا ڈیڈی کتنا بڑا چور ہے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اب تو فواد چوہدری نے بھی شہباز شریف کے اس دعوے کی تصدیق کرتی ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے قیمتی تحائف سستے داموں خرید کر بیرون ملک کروڑوں میں بیچتا رہا، لہذا ثابت ہو گیا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے برس بھی جب تحریک انصاف کے یوتھیوں نے لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا تھا تو مسلم لیگ برطانیہ نے جوابی طور پر جمائما کے گھر کے باہر مظاہرے شروع کر دیئے تھے جس کے بعد تحریک انصاف والے ٹل گئے تھے۔ جمائمہ گولڈ سمتھ 2004 میں عمران سے علیحدگی کے بعد پاکستان چھوڑ کر واپس برطانیہ منتقل ہو گئیں تھیں، تاہم وہ اب بھی کسی نہ کسی بہانے پاکستان میں موضوع بحث رہتی ہیں۔ اکثر عمران اور ان کے حمایتیوں کی جانب سے جب شریف خاندان کے خلاف بدزبانی کی جاتی ہے تو اس کا غصہ جمائما پر نکالا جاتا یے۔ پچھلے برس بھی عمران خان نے نواز شریف کے نواسے اور مریم کے بیٹے جنید کے بارے بات کی تو جواب میں ن لیگ کی جانب سے جمائما اور ان کے بچوں کے خلاف رد عمل آیا۔ اس پر جمائما نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی جس کی جوابی ٹوئیٹ میں مریم نے کہا کہ ’مجھے آپ میں، اور آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی سے قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ میرے پاس کرنے کو اس سے بہتر کام موجود ہیں، لیکن اگر آپ کے سابق شوہر دشمنی میں دوسروں کے خاندانوں کو گھسیٹتے ہیں تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کو سخت باتیں ہوں گی۔ آپ کو اگر کسی کو موردِ الزام ٹھہرانا ہے تو اپنے سابق شوہر کو ٹھہرائیں۔‘
یاد رہے کہ برطانیہ کے ایک انتہائی دولت مند گھرانے سے تعلق رکھنے والی اور ایک ارب پتی تاجر کی بیٹی جمائما گولڈ سمتھ نے 1995 میں عمران سے محبت کی شادی کی تھی جس سے ان کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں۔ اسکے علاوہ جمائما عمران کی سابقہ گرل فرینڈ سیتا وائٹ سے پیدا ہونے والی لو چائلڈ یا ناجائز اولاد ٹیری وائٹ کی بھی پرورش کر رہی ہیں۔ عمران اور جمائما کی شادی صرف 9 برس چل سکی تھی، 22 جون 2004 کو دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ تب تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات اکبر ایس بابر کی جانب سے جاری بیان میں عمران کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’میرا گھر اور مستقبل پاکستان میں ہے جبکہ جمائما نے پاکستان میں رہنے کی بڑی کوشش کی، لیکن میری سیاسی زندگی نے اُن کی یہاں سکونت کو دشوار بنا دیا’۔ یاد رہے کہ تب جمائما خان پر امریکہ کی یہودی لابی کی نمائندہ ہونے کا الزام لگایا جاتا تھا اور یہ دعوے کیے جاتے تھے کہ انھوں نے کسی سازش کے تحت عمران سے شادی کی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب عمران خان اپنی اپوزیشن پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ اس نے امریکہ کے ساتھ مل کر ان کی حکومت کا خاتمہ کیا۔

Back to top button