وزیراعظم آفس قائل کرنے میں ناکام،احدچیمہ نے استعفیٰ دیدیا

پی اے ایس افسرسینئر بیوروکریٹ احد چیمہ نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا.
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ احد چیمہ کو استعفیٰ واپس لینے کے لیے قائل نہیں کر سکا ہے جب کہ وزیراعظم نے ابھی تک احد چیمہ کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کو بڑے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔
یادرہے احد چیمہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں میٹروبس اور اورنج ٹرین منصوبوں کے روح رواں تھے اور پنجاب میں نجی بجلی گھر لگانے کے منصوبو ں میں بھی ان کا اہم کردار رہا۔
خیال رہے کہ احد چیمہ کو متعدد مقدمات میں گرفتار کیا گیا لیکن کچھ ثابت نہ ہو سکا، احد چیمہ کے خاندان کی خواتین کو بھی ہراساں کیا گیا،
نیب نے 21 فروری 2018 کو کارروائی کرتے ہوئے احد چیمہ کو گرفتار کیا تھا، ان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے، آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اور ایل ڈی اے سٹی کیس کی تحقیقات کی جارہی تھیں تاہم کوئی ثبوت نہ ملنے کے بعد وہ گذشتہ سال اپریل میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد رہا ہوگئے۔
واضح رہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں معطل کر دیا تھا، بعد ازاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں انکوائری میں لگائے گئے الزامات سے بری کرکے گریڈ 20میں ترقی دے دی تھی۔

Related Articles

Back to top button