تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن دفاتر کے باہرملک گیراحتجاج کا اعلان

تحریک انصاف نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے پی ٹی آئی کے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کردی ہے، منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جارہی۔ انہوں نےاعلان کیا کہ ‏‏تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے رویئے کے خلاف احتجاج کرے گی۔
انکا کہنا تھاتحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔
یادر ہے کہ گزشتہ ہفتے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعطل کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجا کے نام کی تجویز دی تھی، کیونکہ آزاد ادارے سے الیکشن کمیشن کا سربراہ نامزد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجا نے ڈان نیوز سے گفتگومیں اعظم عمران خان کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ میرا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایسی کوئی وجہ ہی نہیں جس پر میں استعفیٰ دینے کے بارے میں سوچوں۔وہ ملک کے بہتر مفاد میں کام جاری رکھیں گے۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی 27 سے 29 اپریل تک سماعت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن سماعت کریگا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پی ٹی آئی وکیل انور منصور سکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر دلائل دینگے

Back to top button