سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 35 ہزار700 روپے ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی اور اب 1300 روپے کے اضافے کے بعد فی ایک لاکھ35 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالرز کی کمی سے فی اونس سونا 1852 ڈالر ہوگیا تاہم پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے بلند قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار 700 روپے اور فی 10 گرام قیمت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 341 روپے پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500 اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1286 روپے رہی۔