ٹوئیٹر پراچانک لوگوں کے فالوورزکیوں کم ہونے لگے؟


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اچانک اپنے فالوورز کم ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں اپنے فالورز اچانک کم ہو جانے کا شکوہ کیا جس کے بعد دیگر صارفین نے بھی اپنے کم ہوتے فالوورز کی تعداد گنوانا شروع کر دی۔

شہباز گل کی ٹویٹ کے جواب میں اکثر صارفین نے نہ صرف فالوورز کم ہونے کی خبر سے اتفاق کیا بلکہ مضحکہ خیز میمز بھی بناتے رہے، صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے جانے والے فالوورز میں شاید جعلی اکاؤنٹس والے شامل تھے جو اب فارغ کر دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل بھی نامور شخصیات اور صارفین ٹوئٹر فالوورز کم ہونے کی شکایت کرتے رہے ہیں، ایک ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے 50 ہزار فالورز ایک دم غائب ہوگئے ہیں۔ لگتا ہے ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا ہے۔ ٹوئٹر صارف عابد حسین نے اپنی رائے شیئرکرتے ہوئے کہا کہ دراصل وہ فیک اکاؤنٹس ٹوئیٹر کی جانب سے اڑائے جا رہے ہیں جو کسی اور کا نام استعمال کر کے بنائے جاتے ہیں جن میں کئی مشہور صحافیوں کے اکاؤنٹ بھی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 2019 میں ٹوئٹر کے سابق چیف ایگزیکٹیو جیک ڈارسی سے ایک ملاقات کے دوران اپنے ٹوئٹر فالوئرز کی تعداد میں کمی کا شکوہ کیا تھا جس کے جواب میں جیک ڈارسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا تھا کہ اکثر جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ختم کرنے کے لیے کمپنی اس نوعیت کے اقدام اٹھاتی ہے۔

ٹوئٹر کے سابق چیف ایگزیکٹو کی وضاحت کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ریپبلکن پارٹی کا رکن ہونے کے باعث ٹوئٹر کمپنی ان سے تعصب رکھتی ہے۔ایک اور ٹوئٹر صارف احسن محبوب نے لکھا کہ ’سب جعلی اکاؤنٹس چلے گئے۔

Related Articles

Back to top button