بجلی کی قیمت میں یکم جولائی سے 8 روپے فی یونٹ اضافہ متوقع

بجلی کی قیمت میں یکم جولائی سے 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف کی مد میں کیا جائے گا، اس وقت ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 16 روپے فی یونٹ سے زیادہ ہے، اور نیپرا اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلوں کے بعد ہوگا، نیپرا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریوینیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا ہے اور رواں ہفتے درخواستوں پر نیپرا کی طرف سے فیصلے متوقع ہیں، فیصلے جاری ہونے کے بعد پاور ڈویژن بجلی کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ کرسکے گی۔

زرداری نے ایک منجھے ہوئے کپتان کو کیسے کلین بولڈ کیا؟

وزارت توانائی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی، فیول پرائسز، مہنگا ڈالر، گردشی قرضہ اور کمپنی نقصانات کے سبب بجلی مہنگی ہو گی،اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکمشت نہیں مرحلہ وار ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button