قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا ہے اور ان 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن 25ستمبر کو ہوں گے۔

باخبرذرائع کے مطابق عمران خان نے قومی اسمبلی کے ان 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہوئے تھے جس کے بعد آج الیکشن کمیشن نے ان 9 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button