امریکہ میں گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ

امریکہ میںگستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پرنامعلوم شخص نے حملہ کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی نیویارک میں سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مغربی نیویارک میں واقع ایک ہال میں لیکچر دینے والے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ک ایک شخص نے چوتکوا انسٹی ٹیوشن کے اسٹیج پر دھاوا بولا اور سلمان رشدی پر گھونسوں کی بارش کردی۔ بعدازاں انتظامی حکام نے سلمان رشید کو حملہ آور سے بچایا۔

پولیس نے بتایا کہ سلمان رشدی کی ‘گردن پر چھری کا زخم‘ ہے لیکن ان کی حالت کے بارے میں تسلی بخش جواب دینا قبل از وقت ہے۔

ترکی اور پاکستان کا مل کر صلاح الدین ایوبی پر فلم بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سلمان رشدی کی کتاب گستاخانہ پر 1988 سے ایران میں پابندی عائد ہے۔ رہنما آیت اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ جاری کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button