ترکی اور پاکستان کا مل کر صلاح الدین ایوبی پر فلم بنانے کا فیصلہ

پاکستان میں ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد دونوں ممالک کی مشترکہ پروڈکشن ڈرامے ’’صلاح الدین ایوبی‘‘ کی تیاری پر کام جاری ہے، ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے سیٹ تیار کر لیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی ہیں۔
ڈرامے کے پروڈیوسرز میں شامل عدنان صدیقی اور کاسٹ میں شامل اداکارہ عائشہ عمر سمیت ڈرامے کے پروڈکشن ہاؤس ’’ڈاکٹر کاشف انصاری فلمز‘‘ کے انسٹا گرام پر سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔
عدنان صدیقی کی جانب سے ترکی میں بنائی گئی تصاویر میں انہیں ہمایوں سعید اور عائشہ عمر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس نے ایک تصویر میں تُرکی کی روایتی پگڑی پہن رکھی تھی۔ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ صلاح الدین ایوبی‘ کی شوٹنگ کے لیے 200 ایکڑ پر مشتمل سیٹ تیار کیا گیا ہے، جس میں قدیم زمانے کے قصبے بھی بنائے گئے ہیں۔
اداکارہ عائشہ عمر نے ’صلاح الدین ایوبی‘ کی تیاری کو دونوں ممالک کی ڈراما انڈسٹری کے لیے بہتر قرار دیتے ہوئے اُمید کا اظہار کیا کہ اس سے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کو ایک نیا رخ ملے گا۔ ان کے علاوہ جویریہ سعود نے بھی ’صلاح الدین ایوبی‘ کے سیٹ سے متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے بچوں اور شوہر اداکار سعود کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جویریہ سعود نے شوہر اور بچوں کی ترک اداکاروں کے ساتھ کھنچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اگرچہ ’’صلاح الدین ایوبی‘‘ کا سیٹ تیار ہو چکا ہے، تاہم فوری طور پر پروڈکشن ہاؤسز نے ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے کوئی بیان جاری نہیں کیا، اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ سیٹ کے تیار ہوتے ہی شوٹنگ شروع کر دی جائے گی۔

استعفے کے مطالبے پر الیکشن کمشنر نے عمران کو ٹھینگا دکھا دیا

آئندہ چند ہفتوں میں ’صلاح الدین ایوبی‘ کے پہلے موشن پوسٹر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، ڈرامے کے حوالے سے دسمبر 2021 میں اسکے پروڈیوسر کاشف انصاری نے بتایا تھا کہ آڈیشن کے پہلے مرحلے کے بعد چار پاکستانی اداکاروں عائشہ عمر، اُشنا شاہ، فرحان آغا اور عدنان جیلانی کو کاسٹ میں شامل کر لیا گیا جبکہ اور اداکارائوں کو کاسٹ کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
اس سے قبل عدنان صدیقی نے ستمبر 2021 میں انٹرویو میں بتایا تھا کہ مسلمان جنگجو صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار پاکستانی نہیں بلکہ ترک اداکار کریں گے، ڈرامے کے چار پاکستانی نژاد پروڈیوسر ہیں، جن میں اداکار ہمایوں سعید بھی شامل ہیں جبکہ دیگر دو پروڈیوسرز میں پاکستانی نژاد امریکی کاشف انصاری اور جنید علی شاہ شامل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے بتایا کہ اس تاریخی ڈرامے کی محض 25 فیصد کاسٹ پاکستانی ہوگی جبکہ تین سیزن پر مشتمل ڈرامے کے پہلے سیزن کی پوری شوٹنگ ترکی میں ہوگی۔ ان کے مطابق ڈرامے کا پہلا سیزن مکمل طور پر وہیں شوٹ ہوگا اور اگلے چار ماہ کے اندر پاکستانی اداکاروں کو وہاں بھیج دیا جائے گا۔ اس ڈرامے کو ویب سیریز کی طرح بنایا جائے گا اور اس کے کم از کم تین سیزن ہوں گے، ہر سیزن میں 34 قسطیں ہوں گی۔

Back to top button