آج ہونے والے امریکا-ایران مذاکرات کے ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

 

 

 

ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حالیہ حملے آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کے ملتوی ہونے کا سبب بنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت کے باعث آج صبح تک مزید 16 افراد شہید ہوچکے ہیں،اسرائیلی کارروائیوں کے باعث ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ کےلیے روانہ ہی نہیں ہوسکا۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کےمطابق چیف مذاکرات کار باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی سوئٹزرلینڈ روانگی کےلیے مکمل طور پر تیار تھے تاہم اسرائیلی جارحیت جاری رہنے کی وجہ سے ایرانی وفد کا دورہ آخری لمحات میں ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ امریکا سے ملتوی کیےگئے مذاکرات کی نئی تاریخ یا مقام کا ابھی تک تعین نہیں کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے ہیں۔سوئس وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کےمطابق برجنسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔

ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ کےلیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی: سپریم لیڈر

سوئس وزارتِ خارجہ کا یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر ہونے کےبعد سامنے آیا ہے۔سوئس وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کےلیے بدستور تیار ہے،برجنسٹاک میں متعلقہ تیاریوں کا عمل جاری رکھاگیا ہے۔

 

Back to top button