عمران خان کےصحت مندنکلنےپرپی ٹی آئی والےافسردہ ہیں،طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی  پر طنز کرتے ہوئےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جس دن سے صحت مند نکلےکسی نے شکر ادا نہیں کیا،  سارے افسردہ  اور غصے میں ہیں اور کہتے ہیں  حکومت سے بدلہ لیناہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے علاج کے لیےکہا گیاہے اور علاج بیمارکا ہوتا ہے، اگرکوئی بیمار نہ ہو اور  زبردستی اپنی مرضی کے اسپتال میں علاج  کی خواہش ہو تو اس کے پیچھے یہی ہوسکتا ہےکہ بیماری کا بہانہ بنا کر این آر او لے لیں۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ  نہ کوئی ڈیل ہے نہ ہی کوئی ڈھیل، سب کہانیاں ہیں جو صرف پی ٹی آئی بنا رہی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا اپوزیشن سپیشلسٹ ہیں، وہ سینیئر سیاستدان ہیں، اچھی بات ہے مولانا اپوزیشن کو حزب اختلاف کا کردار ادا کرنےکا طریقہ سکھائیں۔

وزیرملمکت  طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا اہم کردار رہاہے، پوری دنیا نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے، اس وقت پاکستان کی سفارت کاری عروج پر ہے، قیام پاکستان سے اب تک سفارتی محاذ پرپاکستان کا یہ عروج کبھی نہیں دیکھا،  یہ کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ فیلڈ مارشل کو کامیاب کرے، ان کے حالیہ دورہ ایران کی کامیابی دنیا کےلیے ریلیف فراہم کرےگی۔

Back to top button