وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ملاقات،صوبے سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات میں صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیرِاعظم کے مشیررانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔
