اڈیالہ جیل کے3 قیدیوں کاعلاج کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے شفاہسپتال سے علاج اور اہلخانہ سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع کرلیا۔
قیدیوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ قیدی کا علاج سرکاری ہسپتال میں ممکن نہ ہو تو اسے شفاہسپتال بھیجا جاسکتا ہے۔
درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بیماریوں کا علاج صرف شفا ہسپتال میں ممکن ہے۔
الیاس خان، محمد اسماعیل خان اور اویس الطاف کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 اگست کے نوٹس جاری کردیے۔
