نئی امریکی پابندیاں بھی ایران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی : ایرانی وزیر خارجہ

 

 

 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران خوفزدہ نہیں تاہم امریکا مایوسی کا شکار ہے اور متوقع نئی پابندیاں تہران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی اقدامات کو بار بار دہرائے جانےوالے منصوبے قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی رہنماؤں کی جانب سے فوجی کارروائیوں سے آگے بڑھ کر ایک بار پھر انہی پرانے منصوبوں کا ذکر کرنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ مایوس ہوچکے ہیں۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ امریکا کو ایران کے ساتھ احترام کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے تاکہ انصاف اور عزت پر مبنی حل تلاش کیا جاسکے۔

ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی شروع کی جارہی ہے: امریکی وزیر خزانہ

عباس عراقچی نےکہا کہ ایران کبھی خوفزدہ نہیں ہوا،ان کی تمام کارروائیاں چاہے وہ ناکہ بندیاں ہوں یا دیگر فوجی اقدامات،ناکام ہوچکی ہیں اور ان کا یہ نیا اقدام بھی ناکام ہوگا۔

 

Back to top button