ایران پر جنگ نے نئی جغرافیائی و سیاسی بیداری پیدا کی، ایرانی فوج

ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دفاعی حکمت عملی میں تبدیلی آئی، جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دینے کی صلاحیت برقرار ہے

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ نے ملک میں نئی جغرافیائی و سیاسی بیداری کو جنم دیا ہے۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت اور ایرانی خارجہ پالیسی سے متعلق عوامی شعور میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کی حکمت عملی دفاعی پوزیشن سے فعال اور پیش قدمی والی حکمت عملی میں تبدیل ہوئی ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایران خود تنازعات شروع کرے گا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت برقرار رکھتا ہے۔

Back to top button