آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت

جاتی امرا اجلاس میں متوقع امیدواروں کے ناموں پر غور، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق وزارت عظمیٰ کے لیے زیر غور

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور متوقع امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے منصب کے لیے شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام زیر غور ہیں، جبکہ دونوں میں سے کسی ایک امیدوار کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مشاورت ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب پارٹی کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے ہیں۔

Back to top button