ریلوےکامزید2ٹرینیں بحال کرنےکااعلان

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

محمدحنیف عباسی نے بتایا کہ موہنجو دڑو ٹرین 15 ستمبر سے بحال کی جائے گی، جبکہ سیالکوٹ سے راولپنڈی کے لیے نئی ٹرین 15 اکتوبر سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِ ریلوے نے انتظامیہ کو دونوں ٹرینوں کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار تمام بند ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر ورکنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اس کا آغاز جنوری میں طے کر لیا گیا ہے۔

محمد حنیف عباسی کے مطابق ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کو بدل کر رکھ دے گا، جبکہ وزیرِ اعظم اس منصوبے پر مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں اور ریلوے ان کی توقعات پر پورا اترے گا۔

Back to top button