ملک کو ایٹمی طاقت بناناپیپلزپارٹی کی مہربانی ہے،شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کی ملکی خدمت کی مثال نہیں ملتی، ملک کو ایٹمی طاقت بنانا بھی پی پی کی مہربانی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی عوامی مینڈیٹ سے حکومت میں آتی ہے، پیپلزپارٹی ہی حکومت میں آکر عوامی خدمت کے کام کرتی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اگلے ماہ ڈبل ڈیکربسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی جب کہ ای وی ٹیکسی بھی آجائیں گی، 500 ای وی بسوں کی منظوری ہو چکی ہے، پنک اسکوٹیز بھی بہت جلد شہریوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔

سندھ کے صوبائی وزیر نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر کوریڈورکا 80 سے 85 فیصد کام ہو گیا ہے، یونیورسٹی روڈ پر اس وقت ٹریفک کی روانی میں مسئلہ نہیں، یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کوئلے سے سستی بجلی بن سکتی ہے، تھرپارکر میں ذخائر موجود ہیں، تھرپارکر کے کوئلے سے پورے پاکستان کے بجلی پلانٹ چل سکتے ہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک کی جو خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا بھی پیپلزپارٹی کی مہربانی ہے۔

Back to top button